کراچی میں اینٹی
وہیکل لفٹنگ سیل کا اہلکار ہی کار چور
نکلا۔ اے وی ایل سی کے سب انسپکٹر کوتین
ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی،
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق گرفتار ملزموں سے آٹھ چوری کی گئی گاڑیاں اور تین موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
اے وی ایل سی گلشن ڈویژن میں تعینات سب
انسپکٹر کی پوری ٹیم کو معطل کر کے تحقیقات
کی جارہی ہے۔سب انسپکٹرکےساتھی سپاہی نےجعلی پولیس کارڈبھی بنارکھاتھا۔ملزمان گاڑیوں
کوکرین اور لفٹر کے ذریعےاٹھا کر کرلے
جاتے تھے۔کمپاونڈمیں گاڑی کھڑی کرنےکاذمہ دارایک سب انسپکٹرکابیٹاہے۔اے وی ایل سی
کے مطابق ملزم گاڑیاں فروخت کرنے اورکباڑوالوں کودینےمیں ملوث ہے۔ ملزمان
کےمفرورساتھیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔