سندھ ہائی کورٹ بار کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی شکایات کی تحقیقات کے لئے سپریم کور ٹ کا تین رکنی بنچ بنانے کا مطالبہ ۔ بار کا کہنا ہے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےججوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔عدالتی نظام میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے جوڈیشل کمیشن کوخط اورشکایت کےمعاملےپر سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔ بعد میں جاری اعلامئے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ججز کی شکایات پرفوری طورپرسپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پرمشتمل بنچ تشکیل دیا جائے۔ یہ بنچ شکایت کی مکمل تحقیقات کرائےاورذمہ داروں کا تعین کرے۔ سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کا کہنا ہے عدلیہ کی آزادی اورخودمختاری پرکسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صورتحال انتہائی خراب ہے۔ایسےمیں اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےججوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔وکلاء عدلیہ کی آزادی اورجوڈیشل سسٹم میں کسی بھی قسم کی مداخلت کوبرداشت نہیں کریں گے۔جج صاحبان کی ہمت کوداد دیتےہیں کہ انھوں نےمعاملےپرفوری آواز اٹھائی۔ججوں کو دھمکی آمیز کال موصول ہونا کسی صورت درست نہیں۔