کراچی،عرفان علی
کراچی میں یوم آزادی
پر دستی بم حملہ کرکے دہشت پھیلانے کا واقعہ۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاونت
پر پچاس لاکھ روپے انعام کی سفارش کردی۔
14اگست کی شب کراچی میں بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب منی ٹرک پر دستی بم حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوششیں
تیز۔ سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاونت پر پچاس لاکھ روپے انعام کی سفارش کردی۔ڈی آئی جی، سی
ٹی ڈی کی جانب سے آئی جی سندھ کو سفارشات سےمتعلق مراسلہ لکھا گیا
ہے ۔ ا س میں کہا گیا ہے کہ سفارشات محکمہ
داخلہ سندھ کو بھیجی جائیں۔ دستی بم دھماکے
میں خواتین و بچوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق
اور آٹھ خمی ہوگئے تھے۔۔۔