پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آغاز چیئرمین
بلاول بھٹو کی قیادت میں آج کراچی سے ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رکن قومی و
صوبائی اسمبلی اور کراچی ڈویژن کے کارکنان
شرکت کریں گے۔
بلاول بھٹو
کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے جیالےآج کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں
گے۔۔۔ کارکنان کو دس بجے جمع ہونے کی ہدایت کی گئی۔مزارقائد سے متصل باغ جناح میں
چیئرمین پیپلزپارٹی خطاب کریں گے۔لانگ
مارچ میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی اور کراچی ڈویژن کے کارکنان شرکت کریں گے ۔ لانگ مارچ سوسائٹی سنگل، نورانی ، شارع قائدین
، شارع فیصل ، ملیر ہالٹ ، قائدآباد، اسٹیل ٹاؤن سے ہوتے ہوئے سسی ٹول پلازہ سے
ہوتے ہوئے ٹھٹھہ سے آگے جائیں گے ۔چیئرمین بلاول بھٹو کا قافلہ جہاں جہاں سے گزرے
گا۔وہ وہاں خطاب کریں گے ۔۔۔ کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ 37 شہروں سے گذرکر
اسلام آباد پہنچیں گے۔ 5 مارچ کو ساہیوال، پتوکی سے لاہور پہنچیں گے، 6 مارچ کو
گوجرانوالا پہنچیں گے، مارچ کا آخری مرحلہ 8 مارچ سے ہو گا۔