کراچی میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔


کراچی میں  شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔


کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔

ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نے مجرم   وقار پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدم شواہد پر شریک ملزم سکندر کو بری کر دیا گیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھ  ماہ  قید کی  سزا ہو سکتی ہے۔ پولیس کے مطابق اٹھائیس دسمبر دوہزار اٹھارہ کو مجرم وقار نے بریگیڈ تھانے کی  حدود میں محمد  عماد اسلام سے  موبائل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر   فائرنگ کردی،،  جس سے وہ زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقتول کے بھائی  کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔