وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ملیر ایکسپریس وے کا نو کلومیٹر پر مشتمل پہلا حصہ گیارہ یا بارہ جنوری کو عوام کے لئے کھولنا چاہتے ہیں۔ قائدآباد انٹرسیکشن دو ماہ میں مکمل کرنے اور ایکسپریس وے پر آٹومیٹک ٹول لگانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ملیر ایکسپریس وے کی پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا۔ انہیں بتایا گیا ٹول پر اٹھارہ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ملیر ایکسپریس وے پر کار کے لئے سو اور بس کے لئےدوسو روپے ٹول ٹیکس ہوگا۔ ایکسپریس وے پانچ پولیس تھانوں کی حدود میں آئے گا اور اس پر سات سے آٹھ پولیس موبائل پیٹرولنگ کرتی رہیں گی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ملیر ایکسپریس وے پر ایک ایمبولینس اور فائر برگیڈ بھی ہنگامی حالت کے لیئے موجود ہونی چاہیے۔فوری طور پر ریسکیوڈبل ون، ڈبل ٹو کی ایمبولینس کا بندوبست کیا جائے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شاہ فیصل انٹرسیکشن تا ایئرپورٹ روڈ کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔