کراچی میں ایک ہفتے کے دوران
پیازکی فی کلوقیمت پچاس روپےتک بڑھ
گئی۔
منافع خوروں نےعید کےموقع پرشہریوں کودونوں ہاتھوں سےلوٹناشروع کردیا۔
مارکیٹوں سےپرائس مجسٹریٹس بھی غائب ہیں۔
عید پرمزیدارکھانوں میں تڑکا اب مہنگا پڑجائیگا۔
کراچی میں ایک ہفتےمیں پیازکی قیمت
50روپےکلوتک بڑھادی گئی ۔
خریدارکہتےہیں
ہرسال عید تہواروں میں مہنگائی عروج پرہونا عام سی بات ہے۔
ابھی گلی میں پیازوالا آیاتھا تواس نے50 روپےقیمت بتائی تھی مارکیٹ
خریداری کرنےآیا تویہاں 70 روپےکےحساب سےقیمت ہے،،
ہرچیزہی مہنگی ہے
گزشتہ ہفتےمیں نے100 روپےکی 3 کلوپیازلی تھی آج اسی 3 کلوپیازکی قیمت
210 روپےہوگئی ہے
کوئی اس مہنگائی کوکنٹرول کرنیوالا نہیں ہے
ادھراسٹال ہولڈرزپیازکی قیمت کا ذمہ دارایکسپورٹرزکوقراردےدیا
۔۔۔ کہتےہیں سیزن میں پیاز کہ ایکسپورٹ سےقیمت
میں فرق آگیا۔
سیزن میں ایکسپورٹ
کوبند کرنا چاہئیے،،
ایکسپورٹ
ہونےسےقیمت بڑھ گئی ہے۔
خریدارایک جانب قوت خرید متاثرہونےسےپریشان ہیں تودوسری جانب مہنگائی
کا شکوہ کررہےہیں۔