کراچی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
کراچی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز کورنگی، بلدیہ، پورٹ قاسم، پنجاب چورنگی اور نیو کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے حسان نامی شخص جاں بحق ہوا۔بلدیہ 3 نمبر میں ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت ابراہیم اور سعید کے نام سے ہوئی۔پورٹ قاسم عبداللہ گوٹھ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں بھی 2 افراد جان سے گئے، جاں بحق افراد کی شناخت عبدالقیوم اور ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔پنجاب چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عقیل نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کی شناخت افراہ کے نام سے ہوئی، جو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے پیش آیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔