سربراہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے عالمی اداروں کے تعاون سے سائنسی بنیادوں پر اپنا سسٹم بنارہے ہیں۔

عرفان علی عرفان علی

  موسموں کے منفی اثرات سے نمٹنے کی  منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

این ڈی ایم اے  کے چیئرمین  لیفٹیننٹ جنرل  انعام حیدر ملک  نے وزیر اعلی  سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں قدرتی آفات  سے نمٹنے کے  لیے ٹیکنالوجی  کے استعمال  پر اتفاق ہوا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا ہمیں حالیہ سیلاب کی  تباہی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ زلزلے اور سیلاب سے متعلق  پیشگی تیاری  ہونی چاہیے۔

  چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا  عالمی اداروں  کے تعاون  سے اپنا ایک سائٹیفک  سسٹم  بنا رہے ہیں۔  ہر موسم کے  منفی اثرات سے بچنے کے  لئے بھی  ہنگامی  پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔

   صوبائی ڈیزاسٹر  مینجمنٹ  اتھارٹیز  کے ساتھ ٹیکنالوجی  کے ذریعے  روزانہ کی بنیاد پر معلومات شیئر  کریں گے۔

 وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے انہیں بتایا سیلاب  کے نتیجے میں پیدا ہونے والے  نقصانات  کے اثرات  کو کم کررہے ہیں ۔

 اب گرمیوں  کے موسم  میں ہیٹ ویو جیسے  مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

 سندھ حکومت این ڈی ایم اے  سے  ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار  ہیں۔