کراچی کےعلاقے ناظم آباد انکوائری آفس کےقریب
تعمیرات کی تنازعے پرفائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوا،
لائزیریامیں چھریوں کےوارسےایک شہری جان سےگیا،،،
پولیس اوررینجرزنےمختلف علاقوں میں کارروائیوں
کےدوران آٹھ ملزموں کوگرفتارکرنےکادعوی کیا۔
کراچی کےعلاقے ناظم آبادانکوائری آفس کےقریب
فائرنگ سےکاشف نامی شخص جاں بحق ہوا،مقتول کی لاش کوعباسی شہید پھر نجی اسپتال
منتقل کیاگیا،
پولیس کےمطابق مقتول پیشے کے لحاظ سےبلڈرتھا جس
کامبینہ غیرقانونی تعمیرات کےحوالےسےتنازع چل رہاتھا،
مقتول ایس بی سی اےکےافسران کےہمراہ تعمیرات
مسمارکرانےپہنچاتھا اسی دوران مقتول کو فائرنگ کرکےقتل کیا،
ادھرلائزیریامیں ذاتی جھگڑے کےدوران تیزدھارآلےکےوارسےلاریب
نامی شخص جاں بحق ہوا،پولیس کادعویٰ ہےواقعہ میں ایک خاتون زخمی ہوئی جبکہ ملزم
کوگرفتارکرلیاگیا۔
دوسری جانب ڈی ایچ اےفیزٹومیں رینجرزنےکارروائی
کرتۓہوئےاقدام قتل،ڈکیتی اورزیادتی میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔
کھوکھراپارسےپولیس نےفراڈکےالزام میں تین ملزموں
کوگرفتارکیا۔
سرجانی انویسٹی گیشن پولیس نےتین مبینہ ڈاکووں
کوگرفتارکرنےکادعوی کیا۔