اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت بھی موجود تھے۔
فیلڈ مارشل کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
انہوں نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس کی قربانیوں کو سراہا۔
پولیس سروس آف پاکستان کے افسران اور کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) سے ملاقات اور گفتگو کی۔
آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز اور سینئر پولیس افسران سے خطاب کیا۔
پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے۔
مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس داخلی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
امن و امان کا قیام پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے۔
مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور باوقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
پولیس قیادت نے پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل کو اسکول فار ہائی امپیکٹ ایلیٹ لا انفورسمنٹ ڈیولپمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔