کراچی، عرفان علی
کراچی میں جہاں ہر کوئی جلوس کی گزر گاہوں پر عزاداروں کے لیے
مختلف انتظامات میں مصروف ہے وہی پر کراچی میں خواتین اسکائوٹس کا بھی کلیدی کردار
ہے
کراچی کے یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں جہاں سیکیورٹی ادارے
اور بوائے اسکائوٹس اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہی خواتین اسکائوٹس بھی پیش پیش
ہیں ۔ایسے میں نو سالہ گرلز اسکائوٹ ثانیہ بھی کسی سے کم نہیں اور سب توجہ کا مرکز
بنی ہوئی ہیں
یوم عاشور کے جلوس میں بڑی تعداد میں شریک عزادروں کی چیکنگ
اور انکی سہولت کے لیے خواتین اسکائوٹس کا اہم کردار ہے نہ صرف اینٹری گیٹ پر خواتین
کی چیکنگ کررہی ہیں بلکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کا بھی خاص خیال رکھ
رہی ہیں۔
خواتین
اسکائوٹس یوم عاشور کےجلوس کےلیے کئے جانے والے انتظامات کا حصہ بن کر نہ صرف انہیں
بہتربنایا بلکہ یہ انسانیت کےخدمت کے جذبے سے سرشارہیں یہ پیغام بھی دیا