سبی میں بختیار آباد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔

عرفان علی عرفان علی

سبی میں بختیار آباد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔

سبی میں بختیار آباد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔

ٹو ڈی کار کے الٹنے سے 2 افراد جابنق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

جابنق ہونے والے افراد میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے ۔

ٹریفک حادثے میں جابنق ہونے والے افراد کی شناخت محسن علی اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کلیم اللہ ، ذاکر اور راشد علی کے نام سے ہوئی ہے ۔

زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنکو سول اسپتال سبی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ کے لیے ریفر کیا جائے گا

ٹو ڈی کار جیکب آباد سے کوئٹہ کی طرف جارہی تھی کہ حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا