کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عدالتی احکامات پر قبضہ کی گئی زمینوں کو واگزار کرانے کےلیے آپریشن کا آغاز تو کیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ  اتھارٹی نے عدالتی احکامات پر قبضہ کی گئی زمینوں کو واگزار کرانے کےلیے آپریشن کا آغاز تو کیا

کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ  اتھارٹی نے عدالتی احکامات پر قبضہ کی گئی زمینوں کو واگزار کرانے کےلیے آپریشن کا آغاز تو کیا،،لیکن آج آپریشن ملتوی کردیاگیا۔ -

مجموعی طور پر 5ہزار ایکڑ زمین پر ہونے والےقبضہ کوواگزار کرانے کےلئےملیرڈولپمنٹ  اتھارٹی نےآپریشن کا آغاز توکیا لیکن  اگلے ہی روز  آپریشن ملتوی کردیا گیا۔۔

انتظامیہ کا کہنا ہے  اب تک مختلف جگہ پر ہونے والےآپریشن کےدوران 110ایکڑ زمین کو واگزار کرایا گیا۔ شہری کہتے ہیں  پہلے  غیر قانونی تعمیرات کوروکنے کیلئے موثر اقدامات نہیں کیےجاتے،،بعد میں بغیر اطلاع کے آپریشن شروع ہوجاتےہیں۔

 یہ لوگ بغیر اطلاع کے کاروائیاں کرتےہیں بتائے بغیر کام شروع کردیتےہیں

کوئی نوٹس نہیں ملتا اور آپریشن کیلئے آجاتےہیں

یہاں توکوئی دیکھنے والا نہیں یہ تعمیرات پہلے کیسےہوتی ہیں پہلے ہی روکیں انھیں

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی   کا کہنا ہے عدالتی حکم پر شروع کیا جانے والا آپریشن ،،،تین سے چار ماہ  تک جاری رہے گا۔