کراچی،محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ
کی اضافی کرایوں کی وصولی کیخلاف مہم جاری
1012 گاڑیوں کی
چیکنگ، 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی اضافی رقم
موقع پر مسافروں کو واپس کی گئی
اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7
لاکھ 32 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہےکہ مسافروں
کو ریلیف کی فراہمی اور منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین
ترجیح ہے،
مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش پریشانیوں اور
دشواریوں کا خاتمہ ہے،
مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش
کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے،
مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف
نہیں کیا جائے گا،