بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائرڈ افسرادارے کی نو، گاڑیاں ساتھ لے گئے

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائرڈ افسرادارے کی نو، گاڑیاں ساتھ  لے گئے

  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائرڈ افسرادارے کی نو، گاڑیاں ساتھ  لے گئے۔

واپسی کے  متعدد نوٹس بے  اثر۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں  رہنما ایم کیوایم وسیم آفتاب کے  پاس گاڑی  کی موجودگی کا علم نہیں۔

 وسیم آفتاب کا بھی انکار۔

گاڑی بازیابی کے لئے سٹی وارڈن کا گھر آنا غیرقانونی قرار دے دیا

بلدیہ عظمیٰ کراچی  کے وسائل عوام کے کام آئیں نا آئیں،،  کے ایم سی کے افسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان سے مستفید ہورہے ہیں۔

 ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ادارے  کی  نو گاڑیاں تاحال  سابق افسران کے زیر استعمال ہیں۔


گاڑیوں کی واپس کے لئے افسران کو متعدد بار نوٹس  بھی بھیجے  گئے ہیں۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وہ  رہنما ایم کیو ایم   وسیم آفتاب کے پاس سرکاری گاڑی کی موجودگی سے لاعلم ہیں۔

 ان کی معلومات کے مطابق وسیم آفتاب سے منسوب کی جانے والی گاڑی ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کے زیر استعمال تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے انتقال کے بعد گاڑی واپسی کے لئے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ۔

 اہل خانہ نے گاڑی کی تحویل سے انکار کیا ،، تو  پولیس سے رابطہ کیا گیا ۔

 رہنما ایم کیوایم وسیم آفتاب کہتے ہیں  کہ بلدیہ عظمی کراچی کی کوئی گاڑی  ان کے  استعمال میں نہیں ہے۔

گاڑی کی بازیابی کے نام پر سٹی واڈرنز کا میرے گھر آنا ، غیر قانونی عمل ہے۔