احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔


احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر کی  بیرون ملک جانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ تیس دن بعد انہیں عدالت میں  پیش کرنے کا حکم  بھی دیا۔شرجیل میمن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی  بیٹی امریکا  میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اس لئے انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ شرجیل انعام میمن کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنس زیر سماعت ہیں۔