کراچی،عدنان اطہر
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ تین سال میں حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور اقتصادی
شعبے میں کئی کامیابی حاصل کیں۔ سندھ میں بھٹو زندہ ہے،،، اس لیے عوام کو کچھ
نہیں ملے گا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ
عمران خان نرسری میں پنپنے والے لیڈر نہیں۔ کل قوم نے ان کی بائیس سالہ جدوجہد
کی جھلک دیکھی۔
ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر ، ٹیکس وصولی
اور برآمدات میں اضافہ، کرنٹ اکاونٹ
خسارے میں کمی حکومت کی چند بڑی کامیابیاں
ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران 260 ارب روپے
عوام کو دیئے گئے۔ سندھ میں بھٹو زندہ ہے،،، اس لیے عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے سڑکوں پر گھومنے پھرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ وہ اپنی حکومت کی 13 سالہ کارکردگی پیش کریں۔