سکھر ریلی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سکھر ریلی

عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئے ڈاکو کینال، ارسا ایکٹ میں ترمیم اور کارپوریٹ زرعی فارمنگ منصوبوں کے خلاف سکھر میں زبردست ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 



یہ ریلی سکھر کے ہاکی گراؤنڈ سے شروع ہو کر گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی، جہاں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ 

ریلی میں خواتین، مرد، بچے، نوجوان، ادیب، شاعر، اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 


ریلی کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہيسر، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق طارق، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر کامریڈ غلام مصطفیٰ چانڈیو، ایس جی ایس ٹی کی مرکزی صدر ایڈووکیٹ کونج لاشاری، سندھ سہائی ستھ کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ دھاریجو، سندھی ادبی سنگت شاخ سکھر کے جنرل سیکریٹری ارشاد پیرزادہ، مجیب نواز، عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکریٹری لال جروار، ایڈووکیٹ سچل بھٹی، سروان جتوئی، ڈاکٹر ماروی سندھو، شمشاد بپڑ، ماہ نور ملاح، ریحانہ بلوچ، عظمت ہالیپوٹو، ایڈووکیٹ کوثر پھلپوٽو اور دیگر رہنماؤں نے کی۔،