سندھ ہائی کورٹ نے کراچی مچھر کالونی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھو ں دو افراد کی موت کا نوٹس لے لیا

عرفان علی عرفان علی

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی  مچھر کالونی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھو ں  دو افراد کی موت کا نوٹس لے لیا

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی  مچھر کالونی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھو ں  دو افراد کی موت کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی اور دیگر  پولیس حکام کو طلب کرلیا۔

  سندھ  ہائی کورٹ نے  ماڑی پور، مچھر کالونی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں  ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کی دلخراش موت کا نوٹس لے لیا۔

 عدالت عالیہ نے آئی جی پولیس  کے علاوہ ڈی آئی جی سائوتھ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن تھری کو  یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم  دیا ہے۔

اعلی پولیس افسران کو واقعہ سے متعلق رپورٹ لانے کا  حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس  کی جانب سے واقعہ سے متعلق تفتیش اور  گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  اب تک  پندرہ ملزموں کو گرفتار کیا گیاہے۔

 تینتالیس افراد شک کی بنیاد پر زیر حراست  ہیں ،،جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

 پولیس کےمطابق واقعے کی ویڈیوز کی مدد سے مسلسل کارروائیاں کی جارہی ہیں۔