کراچی میں رات گئےتک مارکیٹوں کی رونقیں بحال ہونےلگی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں رات گئےتک مارکیٹوں کی رونقیں  بحال ہونےلگی۔

کراچی میں رات گئےتک مارکیٹوں کی رونقیں  بحال ہونےلگی۔

پہلےعشرےکےاختتام پرتاجروں نےمارکیٹوں کورات دیرتک کھولنےکی تیاریاں کرلی۔

 تاجررہنما کہتےہیں امن وامان کی صورتحال بہتررکھنے کے لئےقانون نافذ کرنے والےادارے تعاون کریں ۔

رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوا۔

 تاجروں نےرات گئےتک مارکیٹیں کھولنےکا اعلان کردیا۔ شہرکی چھوٹی بڑی مختلف مارکیٹوں میں عید شاپنگ کیلئےتاجروں نےتیاریاں مکمل کرلی۔

تاجر رہنما کہتےہیں کہ مہنگائی سےشہریوں کی قوت خرید متاثرہوئی ہے۔

کورونا وبا سےنمٹنے کےبعد اب امید یہی ہےکہ خریداری اچھی ہوگی۔

تاجر رہنماؤں کا دعویٰ ہےکہ عید شاپنگ کےحوالے سےکارخانوں سے3 ارب سےزائد مالیت کا سامان مارکیٹوں تک پہنچ چکا ہے،،

جن میں کپڑے،، جوتے،،جیولری،، اورگھریلوآرائش کی اشیاء شامل ہیں۔

شہرکی ہول سیل مارکیٹیں بھی اب موقع کی مناسبت سے صبح جلد  کھولی جارہی ہیں،،

جہاں کاروبارافطارکےبعد رات 9 بجےاختتام پذیرہورہا ہے۔