فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متعدد تعلیمی اداروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، سیکڑوں طلبہ اور اساتذہ کی شرکت۔

نزاہت خان نزاہت خان

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے کراچی میں حسن اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جہاں طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

 نجی اسکولوں کے طلبا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھائے رکھے تھے اور فلسطین میں جاری ظلم کی آگاہی دینے کیلئے اپنے ہاتھوں سے پینٹنگز کیں بچے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے طلباء نے پیغام دیا کہ ہم ہر موقع پر فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں جتنا ہوسکے جہاں ہوسکے

مظلوموں کی مدد کیجیئے۔ اساتذہ نے کہا اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر فلسطین کے پرچم لگائیں اور آگاہی پھیلائیں۔

 طلبانے ہاتھوں میں فلسطین میں شہید بچوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے۔