پیپلز پارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پیپلز پارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

پیپلز پارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

اسلام آباد: ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔


شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔


ترجمان کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب، محنت کش اور متوسط طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف رمضان پیکج کا دعویٰ اور دوسری طرف مہنگائی کا تحفہ دینا حکومت کے تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔


شازیہ مری نے مطالبہ کیا کہ حکومت بے روزگاری اور معاشی بحران کے خاتمے پر توجہ دے اور عوام کو مزید نہ آزمائے۔