اسلام آباد: کابینہ سیکریٹریٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 منظور

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد: کابینہ سیکریٹریٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 منظور

اسلام آباد: کابینہ سیکریٹریٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیرصدارت کابینہ سیکریٹریٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت قانون کے مطابق قومی اسمبلی پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکی ہے۔


ترمیمی بل کے تحت پالیسی بورڈ میں بورڈ اراکین کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کو منتقل کر دیا گیا ہے، جس میں نجی شعبے سے چار اراکین کی تقرری بھی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد پالیسی سازی میں شفافیت اور مؤثر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔


اجلاس میں ریگولرائزڈ سول سرونٹس کے حقوق کے تحفظ سے متعلق بل بھی زیر غور آیا۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ خورشید شاہ نے ملازمین کی ریگولرائزیشن کے لیے سفارشات پیش کیں، اور ان کی جانب سے نیا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے اس بل پر قومی اسمبلی کی رائے کے انتظار کا فیصلہ کیا۔


اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر نے پنشن پر بڑھتے ہوئے حکومتی اخراجات کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ پنشن کا سالانہ خرچ ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری نے آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت نے نئی بھرتیوں کے لیے سرکاری خزانے سے پنشن کی سہولت ختم کر دی ہے