کراچی ملیر ملت ٹائون میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈیڑھ سالہ بچے کی موت کا دلخراش واقعہ۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی کےمطابق وہ گارمنٹس کا کام کرتا ہے۔رات دس بجے دکان پر تھا کہ حادثے کی اطلاع ملی۔میں وہاں پہنچا تو ایک شخص کو لوگوں نے پکڑا ہوا تھا۔میرے بیٹا جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ میرا سالا بری طرح زخمی تھا۔ زخمی سالے نے بتایا ڈمپر رانگ سائڈ سے تیزی سے آرہا تھا۔میں نے موٹر سائیکل سائڈ میں کھڑی کر لی تھی۔ لیکن تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا ۔ ڈمپر مالک کے بیٹے کو لوگوں نے پکڑ لیا۔