چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عام انتخابات میں اصولی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔
پنجاب میں فی الحال کسی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں فلاحی ادارے جے ڈی سی کی جانب سے بنائی گئی مفت ڈائیگنوسٹک لیب کا افتتاح کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا الیکشن کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بڑی کامیابی ہے۔
بہتر ہوتا کہ سپریم کورٹ یا کسی ادارے کی مداخلت کے بغیر الیکشن کمیشن یہ قدم اٹھاتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں کسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔ میثاق جمہوریت کے لیے تمام جماعتوں کو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔
مختلف ممالک کےحکمران خاموش ضرور ہیں لیکن عوام خاموش نہیں۔