کراچی میں سرجانی ٹاون سے مبینہ طور پر اغواء چار سالہ بچے کی لاش آٹھ روز بعد گھر کے قریب نالے سے مل گئی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں سرجانی ٹاون سے مبینہ طور پر اغواء چار سالہ بچے کی لاش آٹھ روز بعد گھر کے قریب نالے سے مل گئی۔

کراچی میں سرجانی ٹاون سے مبینہ طور پر اغواء چار سالہ بچے کی لاش آٹھ روز بعد گھر کے قریب نالے سے مل گئی۔ والدین کہتے ہیں رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی رہی۔پولیس  کا کہنا ہے ہر پہلو سے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

سرجانی سیف المری گوٹھ کا رہائشی چار سالہ حسبان بارہ جنوری کی شب  لاپتہ ہوگیا تھا۔ آٹھ روز بعد ننھے حسبان کی لاش گھر کے قریب نالے سے مل گئی۔والدین کہتے ہیں  پولیس حسبان کی تلاش میں مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی رہی۔پولیس کا کہنا ہے  بچے کوہر ممکنہ مقام پر تلاش کیا گیا مگر کامیابی نہ ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔ بچے کی گمشدگی پر اغواء کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ اتفاقی حادثہ ہے یا مجرمانہ فعل کا نتیجہ، تفتیش میں واضح ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی عباسی شہید اسپتال پہنچے اور لواحقین سے تعزیت کی۔