کراچی میں اٹھارہ اکتوبر سانحہ کارساز کی پندرہویں برسی پر پیپلزپارٹی کے رہنماوں نےشہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

عرفان علی عرفان علی

  رہنماو ں  کا   کہنا تھا  سیلاب متاثرین کی مشکلات کے پیش نظر  پارٹی قیادت نے جلسے کے بجائے فاتحہ خوانی کا حکم دیا  ہے۔

کراچی میں اٹھارہ اکتوبر سانحہ کارساز  کی پندرہویں   برسی   پر پیپلز پارٹی کےرہنماوں  سعید غنی،وقار مہندی اور جاوید ناگوری سمیت کارکنوں نے اعظم بستی قبرستان میں شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

سعید غنی کا کہنا تھا  سانحہ کارسازکا واقعہ، دنیا بھر میں سیاسی کارکنوں پر ہونے والی دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔

وقار مہندی نے کہا    کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولیں گے۔

 پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھا ہے۔

پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ  سیلاب متاثرین  مشکلات میں گھرے ہیں۔

 اس لئے سانحہ کارساز کی برسی پر  اس سال پارٹی قیادت نے جلسے منسوخ کئے ہیں۔

ملک بھر میں شہدا کیلئے قران خوانی کے اجتماعات منعقد کئے  جائیں گے ۔