کراچی اسکیم33 شہیدمخدوم بلاول ولیج کے رہائشیوں نے بہت بڑی تعداد میں بجلی کی
12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ،ریزیڈینشل یونین پر آمرانہ قبضہ ،پانچ برس سے جمہوری طریقہ سے
الیکشن نہ کرانے ،بجلی چوری ،گئس چوری کے خلاف یونین آفیس مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ
کیا ۔مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک تھے ۔
احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ریزیڈنشل یونین کے سابق صدر نورالدین جمالی نے کہا کہ ریزیڈنشل یونین پر پانچ سال سے مافیا کا راج ہے ،جمہوری طریقہ سے الیکشن نہیں کروائے جارہے. غیر منتخب لوگ آبادی بجلی ،گئس بیچ رہے ہیں ،کنڈا سسٹم لاگو کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے رہائشی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں ۔
مطالبہ کیا گیا
کہ رہائشیوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں اور بلا تاخیر الیکشن کروائے جائیں
۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ غلام رسول سوہو نے کہا کہ رہائشیوں کی
بجلی اور گیس بیچنا قانونی طرح جرم ہے ،لاقانونیت کرنے والے عناصر کے گرد قانون کا
گھیراؤ تنگ کیا جائے گا ۔مزید کہا کہ ریزیڈنشل یونین سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ
ہے ،فوری طور پر جمہوری طریقہ سے الیکشن کروائے جائیں ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا
۔
اس موقع پر
امداد شاھ ،منظر راجپر ،خادم سولنگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔