آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ
ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ،کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں،
پائیداراستحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہم آہنگی کیساتھ کام کرنا ہو گا،
یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے،
ہمیں بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کوہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے،
ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کےطور پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے،
ہم گورننس گیپس کو کب تک افوج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے،
علماکرام خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں،
یہ ملک ہے تو ہم ہیں،
ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں،
پاکستان کے تحفظ کیلئے سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک بیانیہ اپنانا ہو گا،
ہم متحد ہو کر نہ صرف دہشتگردوں بلکہ انکے سہولتکاروں کو بھی ناکام کریں گے،
ہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے اورہم کامیاب ہونگے،
ہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے جو کچھ بھی ہو جائے ہم کامیاب ہونگے،