کراچی کے بورڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندھی کے لئے اراکین سندھ اسمبلی کی کمیٹی قائم کردی گئی۔
سندھ اسمبلی کے اجلا س میں ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم نے توجہ دلائو نوٹس پر کہا کراچی کے انٹر بورڈ میں بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں۔ حالیہ امتحانات میں بڑی تعداد میں بچوں کے نمبروں کو خراب کیا گیا۔بچوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے ، سندھ میں تعلیم تباہ ہوچکی ہے ۔تعلیم پر کمپرومائیز نہیں ہونا چاہیے۔ صوبائی وزیر پالیمارنی امور ضیاءالحسن النجار کا کہنا تھا پورے سندھ کے بورڈز کے چیئرمینز کے لئےانٹرویو چل رہے ہیں۔ کوشش ہے اچھے اور قابل لوگ بورڈز کے چیئرمین ہوں ۔ ایوان میں کراچی کے بورڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے نشاندھی کے لئے اراکین سندھ اسمبلی کی کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیر تعلیم سید سرادر شاہ ک کو میٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔