کراچی میں مون سون بارشوں کی
دستک۔ کچھ علاقوں میں
بادل برس پڑے ۔
محکمہ موسمیات نے آج ہلکی اور اگلے دو روز تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کراچی میں آج صبح سے موسم ابر آلود اور حبس کی کیفیت ہے ۔
مون
سون بادلوں نے سہراب گوٹھ اور گڈاپ کے
علاقوں میں رنگ جما دیا۔ابر رحمت برسے تو
گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں نے سکون کا سانس
لیا۔محکمہ موسمیات نے آج وقفےوقفے
سے ہلکی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سسٹم اس وقت بالائی سندھ پر موجود ہے۔
کراچی میں آج دن اور رات کے
اوقات میں بادل برسیں گے۔
منگل اور بدھ کو تیز بارش متوقع ہے ۔ اس کے بعد بارشوں کا یہ سلسلہ
کمزور پڑ سکتا ہے ۔