کراچی گلشن معمار سے اسٹریٹ کرمنلز کا چار رکنی گروہ گرفتار۔دوسری
کارروائی میں آئل ٹینکر چھیننے والے
دو ملزم
پکڑے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار سے اسٹریٹ کرمنلز کے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں سے چھینے گئے موبائل فونز، قیمتی گھڑیاں اور اسلحہ
برآمد ہوا ہے۔ ملزموں کا گروہ سائیٹ، سپر ہائی وے اور گلشن معمار کے علاقوں میں
وارداتیں کرتا تھا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ایک کارروائی کے دوران آئل ٹینکر چھیننے والے دو ملزموں کو گرفتار کیا۔ ملزموں کی نشاندہی پر چھینا گیا اڑتالیس ہزار لیٹرآئل سے بھرا ٹینکر
برآمد کرلیا گیا۔ آئل ٹینکر چھیننے کا
مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے ۔