کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں عدالت نے ملزموں ارمغان اور شیراز کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل  کیس میں عدالت نے  ملزموں ارمغان اور شیراز کو  مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا


کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل  کیس میں عدالت نے  ملزموں ارمغان اور شیراز کو  مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

 چار  روزہ  پولیس  ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزم   ارمغان اور شیراز  کو  انسداد دہشت گردی عدالت  میں پیش  کیا۔ تفتیشی افسر نے  ملزموں کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ بتایا کہ  ارمغان کے دو ملازمین کا ایک سو چونسٹھ  کا بیان ریکارڈ کرانا ہے ۔ملزم کے گھر سے ملنے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فرانزک  بھی کرانا ہے۔   ملزم ارمغان نے الزام  لگایا  اسے بلوچستان لے کر گئے  اور کہا ،،بھاگو ہم تمہیں گولی ماریں گے۔ مجھے   کھانے  کو بھی نہیں دیا جارہا ۔ ملزم  دوران سماعت کمرہ عدالت میں گر گیا۔ پراسکیوٹر جنرل نے بتایا  ہائی کورٹ اور اے ٹی سی کورٹ ٹو میں بھی ملزم ایسے ہی گر گیا تھا۔  میڈیکل کرایا گیا ،،تو  وہ بالکل فٹ تھا۔ ملزم کی والدہ کی جانب سے  کئے گئے وکیل نے  وکالت نامہ پیش کیا،، تو  ملزم  نے کہا یہ  میرے وکیل  نہیں۔ پہلے بھی مجھ سے دھوکے سے سائن کرایا گیا ہے۔ ملزم شیراز کے وکیل نے دلائل دیئے  شیراز کا یوٹیوبر انٹرویو کررہے ہیں ،، لیکن  وکیل سے ملنے نہیں دیا جارہا۔