کراچی میں دھرم شالا منہدم کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ درج

عمران عمران

کراچی میں  دھرم شالا منہدم کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی میں  دھرم شالا منہدم کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ درج۔ چھ افراد  کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں

ایف آئی اے سندھ کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے  کراچی میں دھرم شالا منہدم کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔  ایجنسی کی تحقیقات میں منہدم کرنےسےمتعلق این اوسی جعلی ثابت ہوئی ہے۔ این او سی سیکشن آفیسرسمیت دیگرکی معاونت سےجاری ہوئی۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ،جونیئر کلرک اورفرنٹ مین بھی  ملوث ہیں۔انسدادرشوت ستانی ایکٹ کے تحت چھ گرفتار افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں۔