کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

عرفان علی عرفان علی

کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے۔ شہریوں کے مطابق گزشتہ رات ہی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی، جو ایک ہفتے تک بند رہی تھی۔ تاہم بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ حکام نے دوبارہ سروس معطل کر دی۔


انٹرنیٹ کی بندش کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بار بار کی اچانک بندش سے نہ صرف آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ تعلیمی اور کاروباری امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔


حکام کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔