اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا تہتر برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار دو روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اسماعیل تارا نے طنز و مزاح کے مقبول پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت پائی۔
تھیٹر،ٹی وی اورفلموں مین اپنے فن کا لوہامنوانےوالےمعروف کامیڈین اسماعیل تاراانیس سوانتالیس میں پیداہوئے۔
اسماعیل تارا نےاپنے فنی سفرکاآغازتھیڑرسے کیا لیکن انہیں شہرت انیس سواسی کےدہائی میں سرکاری ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں کےپروگرام ففٹی ففٹی سےملی ۔
ففٹی ففٹی میں ماجد جہانگیر اور زیبا شہناز کے ساتھ ان کی جوڑی بہت کامیاب رہی۔
ٹی وی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کےبعداسماعیل تارا نےفلموں کارخ کیا ۔
ان کی نامور فلموں میں ہاتھی میرا ساتھی، منڈا بگڑا جائے شامل ہیں۔
تاہم نجی ٹی وی چینل آنےکےبعد انہوں نےدوربارہ ٹی وی کارخ کیا۔
اسماعیل تارا کے کامیاب ٹی وی پروگرامزاور ڈراموں میں لیاری کنگ لائیو، اسماعیل ٹائم، یہ زندگی ہے، ون وے وکٹ اور اورنگی ٹاؤن کی انوری شامل ہیں۔
اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈزبھی تفویض کیے گئے ۔
اسماعیل تارا نے پسماندگان میں اہلیہ،چاربیٹے اورایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
اہل خانہ کےمطابق وہ گردے کےعارضے میں مبتلاتھے۔
اسماعیل تارا کو رواں ہفتے نجی اسپتال منتقل کیا گیاتھا جہاں وہ جمعرات کی رات انتقال کرگئے۔
انکی عمر تہتر برس تھی ۔
اسماعیل تارا کی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ کراچی کی شہیدملت روڈ سےمتصل مسجد میں اداکی جائے گی۔جبکہ تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں ہوگی