کراچی کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ۔ ملزمان مقتول کو اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر لائے اور قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ کورنگی نمبر تین ہفتہ بازار گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔پولیس کےمطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزم،،،، مقتول کو اپنے ہمراہ لائے تھے۔ ملزموں نے بائیک سے مقتول کو اتارا اور ہفتہ بازار گراؤنڈ کے قریب گولیاں مار دی۔پولیس کا کہنا ہے مقتول نور محمد فاروقی سنگر چورنگی کورنگی کا رہائشی اور پیشے سے ٹھیکیدار تھا،، اور واقعہ بظاہر ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔قتل کے مقام سے نائن ایم ایم کے خول خول ملے ۔