نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کرانے کا فیصلہ

دانش دانش

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے بعد نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔۔جس میں تمام اسٹارز قومی کرکٹرز شامل ہونگے،، ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔۔تماشائیوں  کو اسٹیڈیم  میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی ،،تمام میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری ،،، قومی اسٹار کرکٹرز 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے،،ایونٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا،،ٹورنامنٹ میں شرکت سے قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت ملے گی۔۔

میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی اسکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایونٹ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے۔ نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان ٹورنامنٹ میں ناردرن کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اوپنر امام الحق بلوچستان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایونٹ کی دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔ سدرن پنجاب کی کپتانی صہیب مقصود کے سپرد کی گئی ہے

تماشائیوں کے لیے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تیرہ اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کُل 18 میچز کھیلے جائیں گے۔جبکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں  گے۔