تیسرا چیف آف نیول اسٹاف، آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ

دانش دانش

 تیسرا چیف آف نیول اسٹاف، آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ

 تیسرا چیف آف نیول اسٹاف، آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ  کراچی  کےعبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان  خصوصی تھے۔ شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔افتتاحی میچ   میں پاکستان نیوی نے آسان مقابلے کے بعد پنجاب  کو تین  گول سے ہرادیا۔  ۔

تیسرے چیف آف نیول اسٹاف ،آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں  گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ہاکی میں  فتوحات پر ناز ہے۔ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ، ہونہار کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے۔ کھیلوں کی ترقی میں پاکستان  نیوی اپنا  کرداربخوبی انجام دے رہی ہے۔

عمران اسماعیل، گورنر سندھ ٹیلنٹ بے انتہا ہے موقع ملنے کی  ضرورت ہے  ہمیں آپ لوگوں سے نوجوانوں سے امید ہے پاکستان کا جھنڈا آپ کے ہاتھ میں آئے ہم آپ پر فخر کرنے والے ہیں

پیٹرن ہاکی ، پاکستان نیوی ، کموڈور کاشف منیرنے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سابق قومی کپتان اولمپین اصلاح الدین نے بھی اظہارخیال کیا۔۔

 اس ایونٹ میں صوبائی اور قومی اداروں کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں

 میں پاکستان نیوی کو اس ایونٹ کی مبارک پیش کرتاہوں اور ان آٹھ ٹیموں کے بچوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ محنت اور لگن سے اگر آپ کھلینگے تو ساری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرینگے

افتتاحی میچ  پاکستان نیوی اور پنجاب کے درمیان کھیلا گیا، نیوی نے آسان مقابلے کے بعد پنجاب کو 3 گول سے شکست دی۔  دو گول  کرنے پر سفیان  کومین آف دی میچ قرار دیا گیا  جبکہ محسن صابر نے ایک گول کیا۔