کراچی: بلدیہ ٹاؤن گلشنِ غازی میں لرزہ خیز واردات، سگا باپ ہی جوان بیٹے کا قاتل نکلا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی: بلدیہ ٹاؤن گلشنِ غازی میں لرزہ خیز واردات، سگا باپ ہی جوان بیٹے کا قاتل نکلا۔

 کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ممتا کا مان چنا، تو باپ ہی جلاد بن گیا۔ گلشنِ غازی میں رکشہ ڈرائیور نے نافرمانی اور نشے کی لت سے تنگ آ کر اپنے ہی 17 سالہ سگے بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس نے سفاک باپ کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتول گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھا، گزشتہ روز جب وہ گھر لوٹا تو باپ نے اسے چارپائی سے باندھ کر ڈنڈوں سے اس وقت تک پیٹا جب تک اس کی جان نہ نکل گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنا دی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق صوابی سے ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔