گوگل سرچ انجن پر رواں برس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات، چیزوں، جگہوں کی فہرست جاری کردی

عرفان علی عرفان علی

گوگل سرچ انجن پر رواں برس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات، چیزوں، جگہوں کی فہرست جاری کردی

ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے گوگل سرچ انجن پر رواں برس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات، چیزوں، جگہوں کی فہرست جاری کردی

 

موجودہ دور میں انٹرنیٹ نے لوگوں کی زندگی اتنی آسان بنا دی  مشکل سے مشکل چیز تلاش کرنا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

آج کسی بھی چیز کی تلاش کے لیے سب سے پہلے جس کا نام ذہن میں آتا ہے وہ گوگل ہے

گوگل دنیا کا معروف ترین سرچ انجن ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے یہاں سوئی جیسی باریک چیز سے ہاتھی جیسی تنومند اشیا تک با آسانی تلاش کی جا سکتی ہیں۔

گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کردی جس پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی گئی ہے

 جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب، مختلف چیزیں بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے کھیلوں کی خبروں میں سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کی اپڈیٹ کو تلاش کیا۔

اسی طرح پاکستانیوں نے تقریبات میں سب سے زیادہ پاکستان سپر لیگ سے متعلق معلومات تلاش کی۔

پاکستانیوں نے واٹس ایپ پر چینلز بنانے کے طریقے کو بھی سب سے زیادہ تلاش کیا جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانیوں نے کینیڈا کے ویزے کے لیے درخواست دینے کے طریقے اور لوازمات کی معلومات تلاش کی۔

پاکستانی صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ ہولی وڈ فلم اوپنہائمر تلاش کی جب کہ دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم جوان، تیسرے نمبر پر پٹھان اور چوتھے نمبر پر ہولی وڈ فلم بار بی کو تلاش کیا۔

پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ فلسطین میں اسرائیلی حملوں سے متعلق خبریں تلاش کی گئیں، دوسرے نمبر پر احساس پروگرام کی معلومات تلاش کی گئی۔ شخصیات کی کیٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کو گوگل پر تلاش کیا جب کہ دوسرے نمبر پر علیزہ سحر رہیں، تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ہے۔

ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ چیٹ جی پی ٹی سے متعلق معلومات تلاش کی جب کہ دوسرے نمبر پر ریئلٹی گیم شو تماشا گھر اور تیسرے نمبر پر چینی اسمارٹ موبائل انفینکس کے نوٹ سیریز کے فونز سے متعلق معلومات تلاش کی۔

پاکستانی سال بھر گوگل پر مختلف کھانوں کی تراکیب بھی تلاش کرتے رہے اور حیران کن طور پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا گیا۔کھانوں کی تراکیب میں دوسرے نمبر پر کلیجی بنانے کی ترکیب جب کہ تیسرے نمبر پر شیر خورما بنانے کی ترکیب رہی۔

حیران کن طور پر سموسے بنانے کی ترکیب کو سب سے زیادہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں نے گوگل پر تلاش کیا، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ کے صارفین رہے اور تیسرے نمبر پر پنجاب کے انٹرنیٹ صارفین نے سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا۔