توقع رکھتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید


توقع رکھتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

 

چہرہ ڈیجیٹل ویب ڈیسک

 

وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہاہےکہ یہ خطہ بدلنے والا ہے، توقع رکھتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی،

انکا کہناتھاکہ ممکن ہے کہ دنیا میں ایک نیا بلاک بننے جارہا ہو بھارت کے لوگوں کے افغانستان سے واپس جاتے ہوئے چہرے لٹکے ہوئے تھےوزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئےکلیدی کرداراداکیا ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی ہے، افغانستان بارڈرپر 97 فیصدعلاقےمیں باڑلگ چکی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید لنڈی کوتل پہنچےسیکورٹی حکام کے مطابق وزیر داخلہ شیخ کا بارڈر کے قریب میچنی چیک پوسٹ کا دورہ کیا ، وزیر داخلہ کو میچنی چیک پوسٹ پر بارڈر کے حوالے سے خصوصی بریفننگ دی گئی ، پاک آرمی چھاونی میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، وزیر داخلہ کے ہمراہ آئی جی ایف سی پختونخوا بھی موجود تھےسیکیورٹی حکام کے مطابق طورخم سرحد کو عارضی طور پر بند کیا گیا،  

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناتھاکہ اگر افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف آتے ہیں تو اس کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں، بھارت افغانستان کے معاملے میں نہ پڑے اپنا کام کرے بھارت کی لوک سبھا مودی سے پوچھے بھارت کا پیسہ افغانستان میں کیوں لگایا گیا ان کاکہناتھاکہ بھارت نے موقع ملنے پر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا  فواد چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں ٹاس ہوتا ہے، کبھی کہتے ہیں مریم صدارت کریں گی ،کبھی شہباز شریف تو کبھی شاہد خاقان عباسی کا نام آتا ہے، مسلم لیگ ن اندرونی جھگڑوں میں مصروف ہے ۔