افغان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں اب تک 464 دہشتگرد ہلاک اور 665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
کارروائیوں کے دوران 188 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 31 قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ افغانستان کے 56 مقامات پر فضائی کارروائیاں مؤثر ثابت ہوئیں اور دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ۔