امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے آئین میں باقاعدہ چیپٹر بناکر بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے۔

صبانور صبانور

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے آئین میں باقاعدہ چیپٹر بناکر بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے آئین میں باقاعدہ چیپٹر بناکر بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے۔  سندھ حکومت بلدیاتی  قانون سے متعلق معاہدے  سے  پیچھے ہٹی تو ،، جو ہوسکا کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن  کا  پریس کانفرنس میں کہنا تھا  ،،، امید ہے  سندھ حکومت  بلدیاتی قانون سے متعلق معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرے گی۔عدلیہ براہ راست پارلیمان کو حکم دیتی ،تو زیادہ فائدہ ہوتا۔ آئین میں باقاعدہ چیپٹر بناکر بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے۔انہوں نے کہا  جعلی مردم شماری شہر کا  بڑا مسئلہ ہے۔کراچی  کو گیس بھی نہیں مل رہی۔ ٹرانسپورٹ کا  گرین بس منصوبہ بھی  نامکمل ہے۔سندھ حکومت سے معاہدے  پر سو فیصد عمل کرائیں گے۔ حکومت پیچھے ہٹی تو ،، جو ہوسکا کریں گے۔ کہا  شہریوں کو  باہر نکالنے کےلئے بارہ فروری سے نئی تحریک چلارہے ہیں۔چا ر مارچ سے  کراچی کارواں چلایا جائے گا۔