وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کبھی پرامن احتجاج کو نہیں روکتی۔ رواداری مارچ میں شرپسند عناصر شامل ہوگئے تھے۔ انکوائری رپورٹ جلد آجائے گا۔ کراچی میں چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کارساز کے مقام پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا پیپلز پارٹی والے کبھی پرامن احتجاج کرنے والوں کو نہیں روکتے۔ رواداری مارچ والوں سے انہوں نے خود رابطہ کیا ۔ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے واقعے پر پولیس افسروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ رواداری مارچ والوں کو بھی قانون کی پابندی کرنی چاہیے تھی۔ مارچ میں کچھ شرپسند عناصر شامل ہوگئے تھے،، جو غلط نعرے لگا رہے تھے۔اس کے باوجود میں نے خود معذرت کی اور انکوائری بھی بٹھا دی۔ اگر سندھ حکومت تحقیقات نہیں کرتی،، تو کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہاں ہوا کیا ہے۔ انکوائری کی رپورٹ بہت جلد آجائے گی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ آئینی ترمیم اسمبلی ارکان کی مرضی سے ہو۔ ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اس معاملے پر پُل کا کردارادا کررہےہیں۔ وزیراعلی نے بتایا کراچی میں چینی باشندوں پر حملے کے بعد چار سے پانچ دن علاقے کو بند رکھا ،،تاکہ تمام ثبوتوں کو جمع کیا جائے۔ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ثبوت ملے ہیں اور متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں۔کوشش کریں گے اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔