وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہےکہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہےکہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہےکہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔

 عمران خان اپنے اقتدار کے لئے روایات کو بھی بھول گئے ہیں ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں

تحریک انصاف والے نہ جانے کونسی آزادی چاہتے ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم  محمد علی جناح کی مزار پر حاضری دی۔

گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے پرچم کشائی کی ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے بانی پاکستان محمد علی جناح کی مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور دعا کی

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ آج ہم سب 75 واں یوم آزادی منا رہے ہیں،ہم اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں

ہمیں ملک کر قائد اعظم کے خوابوں والا پاکستان بنانے کے لئے کام کرنا ہوگا ۔

ہمیں محبت اور یکجہتی کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہے

مزار قائد پر حاضری کے بعد قائم مقام گورنر سندھ آٖغا سراج درانی نے کہاکہ ہم آج بانی قوم قائد اعظم کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے آئے ہیں

اور آج کے دن ہم پرانی شکایتیں و ناراضگیاں بھول کر ملک کہ خاطر اکٹھا ہونا چاہیے

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئےکہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے عظیم جدوجہد کی

،آج کے دن ہمیں وعدہ کرنا چاہئے کہ ہم اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

ایم کیو ایم کے وفد نے قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی اورمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہاکہ پاکستان کی تکمیل کشمیر کی آزادی تک مکمل نہیں  اورآج کے دن پاک فوج کے شہدا سمیت کشمیری شہدا کو بھی یاد رکھنا چاہیے

وفاقی وزیر امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی و مذہبی انتہا پسندی سے بالاتر ہو کر ملک کو قوم کی خدمت کرنی چاہیے

 قائد اعظم کی تعلیمات اتحاد ، تنظیم محکم پر عملدرآمد کر کے ہم ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔