کراچی میں ڈاکووں کی دیدہ دلیری

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ڈاکووں کی دیدہ دلیری


کراچی میں ڈاکووں کی دیدہ دلیری۔ رضویہ کی حدود میں   ناکہ لگا کر  متعدد شہریوں سے لوٹ مار ہی نہیں کی ،،  بیچ سڑک مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔صوبائی وزیر  داخلہ سندھ نے    ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلات طلب کرلیں۔


واردات   کی   سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ متاثرہ شہری کےمطابق کار میں آنے والے  چار ڈا کو پندہ منٹ  تک  لوٹ مار کرتے رہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج   میں دیکھا جاسکتا ہے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو روکا۔پیچھے بیٹھا نوجوان بائیک سے اتر کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے بائیک چلانے والے نوجوان سے موبائل فون،پیسے اور موٹر سائیکل چھینی۔ یہی نہیں  نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے  ساتھ مرغا بھی بنادیا۔ڈاکوؤں نے تین سے چار موٹر سائیکل سواروں کو لوٹا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان  نے رضویہ میں قائم پان کی دکان پر بھی لوٹ مار  کی۔ متاثرہ  شہری کےمطابق تین ملزم کار جبکہ ایک موٹر  سائیکل   پر فرار ہوا۔ دعوی کیا واردات کے بعد آدھے گھنٹے تک ون فائیو کو   کال کرتے رہے،، لیکن پولیس نہ پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے واردات علی الصبح ساڑھے پانچ  بجے   ہوئی ،،جس میں شہری علی حسین وارثی پر ڈاکوؤں نے تشدد بھی کیا۔ واردات کا مقدمہ رضویہ سوسائٹی تھانہ میں درج کیا جاچکا ہے۔ ایس پی لیاقت آباد،  ڈی ایس پی ناظم آباد اور ایس ایچ او رضویہ کو ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دئیے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ  کا نوٹس لیتے ہوئے  ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ رضویہ کے کوائف اور جرائم کے خلاف کارکردگی کی تفصیلات طلب کرلیں۔