کراچی میں دودھ مہنگا نہیں بہت مہنگا ہوگیا۔۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں دودھ مہنگا نہیں بہت مہنگا ہوگیا۔۔

 

کراچی والوں  کے لئےبُری خبر۔۔

 بنیادی ضرورت  کی چیزدودھ بھی اب مہنگا ہوگیا۔

 دکانداروں کا کہنا ہےقیمت  میں دس  روپےتک بڑھائےگئے ہیں۔

 ڈیری فارمرزنےاضافی بل بھیجنا شروع کردئے،،،

کراچی میں دودھ مہنگا نہیں بہت مہنگا ہوگیا۔۔

شہرمیں دکانداروں نے ایک کلودودھ کی قیمت 170 سےبڑھاکر180 روپےکلوکردی۔ کہتےہیں باڑہ  مالکان نےقیمتوں میں اضافہ کیا ،،

 جس کی بناء پرقیمت بڑھائی۔۔ رواں سال  کئی بار دودھ کی قیمت  میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پہلےمہنگےچارےکواب سیلاب کی تباہ کاریوں کوجوازبناکرقیمت بڑھادی گئی ہے۔۔

180 روپےتوتقریبا دودن ہوئےہےکیا ہے،، 5 سے 6 مہینےتو170 ہی چلا،، مجھےتو27 سال ہوگئےہیں اس کام میں پہلے1 دوروپیہ بڑھتا تھاپھر 10 روپیہ بڑھنےلگے اب سال میں دوسال میں 5 سال میں بڑھتا تھا ایک بارابھی توسال میں کئی باربڑھنا شروع ہوگئےہیں

ادھرخریداربھی دودھ کی مسلسل بڑھتی قیمت سےپریشان ہوگئے۔۔

 کہتے ہیں پرائس مجسٹریٹ ،، اسسٹنٹ کمشنرزسمیت ڈپٹی کمشنرزبازاروں سےغائب ہیں۔قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں جس پرکوئی کنٹرول نہیں۔۔

اب چاہےوہ دودھ والاہو،، گوشت والا ہوں پیٹرول والا ہو،، سب من مانی کررہےہیں،،کوئی ہمیں یہ چیز نہیں بتاتا کہ وجہ کیا ہے،

، دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم ہورہی ہےیہاں بڑھ رہا ہے،،ڈٰی ڈی او،، کمشنرہو،کوئی یہاں کام ہی نہیں کررہا ہےروڈ سےلیکریہاں تک عوام جب گھروں سےنکلتی ہے،، پیٹرول ٹریفک جام کھڈےہر چیزکوہمیں فیس کرنا پڑرہا ہے

  دودھ مہنگا ہوگیا مہنگائی ہوگئی آٹا مہنگا ہوگیا،، اب پیٹرول مہنگا ہوگیا،غریب آدمی جائےتوجائےکہاں کیا کرے،، غریب آدمی پریشان ہےتباہ شدہ ہے،نہ کاروبارہےنہ کام دھندہ ہے

ڈیری فارمرزکی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ۔

غیررسمی طورپرگفتگومیں کہا کہ سیلاب کےباعث جانوروں سمیت چارےکی شدید قلت ہوگئی ہے۔

دودھ کی پیداوارمیں کمی کےساتھ طلب بڑھ گئی ہےجسکا اثرمقامی مارکیٹ میں دیکھا جارہا ہے،،

کمشنرکراچی نے دسمبر2021 میں  دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے   لیٹر  مقرر کی تھی،، لیکن شہری شکوہ کرتےہیں کہ سرکاراس پرعمل درآمد کرانےمیں ناکام دکھائی دیتی ہے۔