کراچی میں
محکمہ تعلیم کے ملازمین کے ریڈ زون میں
داخلے اور دھرنا دینے پر پولیس کا مظاہرین
پر لاٹھی چارج۔ متعدد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس
کی زیر حراست افراد کو جلد رہا کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین دھرنا ختم کر کے پریس کلب لوٹ گئے۔
کراچی میں
محکمہ تعلیم سندھ کے لوئر اسٹاف کا ٹائم
اسکیل نہ بڑھانے سمیت دیگر مطالبات پر احتجاج جاری ہے۔آج
مظاہرین نے پریس کلب سے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی ،،تو پولیس حرکت میں آگئی۔
پولیس کی
اضافی نفری تعینات اور واٹر کینن بھی منگوالی گئی ۔ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو وا
ئے ایم سی اے گروانڈ کے قریب روک لیا ۔ مختیار کار کی ملازمین سے بات چیت ناکام رہی،، جس پر انہوں نے وا ئے ایم سی اے گروانڈ کے دروازے پر
دھرنا دے دیا۔
پولیس
نے دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے لئے
مظاہرین پر لاٹھی چار ج کیا،، اور متعدد کو حراست میں لے لیا۔
بعد میں پولیس
کی جانب سے زیر حراست افراد کو جلد رہا
کرنے کی یقین دہانی پر ،،، مظاہرین وہاںسے واپس پریس کلب لوٹ گئے۔